یورپ میں کورونا وائرس کا آزمایشی علاج شروع

161

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ادویات کی آزمایش شروع کردی۔ فرانس کے صحت عامہ کے ادارے انسرم کے مطابق کورونا کے علاج کے لیے یورپ میں مختلف طریقہ کار پر کام شروع کیا جارہا ہے،جس کے تحت 4 تجرباتی ادویات کے کلینیکل ٹیسٹ شروع کر دیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر 32ہزار افراد کو یہ ادویات آزمایشی طور پر دی جائیں گی۔ انسرم کے مطابق آزمایش کے دوران جرمنی، فرانس، بلجیم، لکسمبرگ، برطانیہ، اسپین اور ہالینڈ کے شہریوں پر تجربات کیے جائیں گے۔