تمام ایئرپورٹس انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے بندرہیں گے، میجر جنرل بابر افتخار

1013

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا ہے کہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے4اپریل تک بندرہیں گے،حفاظتی اقدامات کےتحت تمام بارڈر بند کردیے گئے ہیں ۔

میجر جنرل بابر افتخارنے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی کوروناوائرس کےسامنےبےبس ہیں،آج ایک عالمی وباکی صورت میں قوم کوبڑاچیلنج درپیش ہے، متحد ہو کر اس چیلنج سےنبردآزماہوں گے،اس وبا سے بچنے کے لیے اپنی نقل وحرکت کومحدودرکھناہی موثربچاؤہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہآج کا دن کشمیری بہن بھائیوں کویادکرنےکادن ہے ، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈسپلائی کےلیےاستعمال کی جاسکتی ہے،اصل بارڈرانسان اورکوروناوائرس کےدرمیان ہے،یہ مشکل اور سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے ، وائرس سےبچنے کے لیے عوام سےدرخواست ہےکہ خودکوگھروں تک محدودرکھیں۔

میجرجنرل بابرافتخارنے مزید کہاکہ آرٹیکل 245کےتحت حکومت نےفوج کی مددطلب کی ہے،آرمی چیف نےایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس کی وباسےنمٹنےکیلئےعطیہ کرنےکااعلان کیاہے،کوروناکےخطرےپرقابوپانےکےلیےپاک افواج عوام کےشانہ بشانہ ہیں،تمام اسکولز،سینما،شادی ہال،سوئمنگ پولز بند رہیں گے، اجتماعات پر پابندی ہوگی۔