پاک فوج کو مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کا ٹاسک دیدیا گیا

427

کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج کے تمام جوانوں اور میڈیکل وسائل کو تیار رہنے اور مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی جس میں تمام کورکمانڈرز نے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کورکمانڈرز کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈہ کورونا وائرس سے بچاؤ تھا، خصوصی کانفرنس میں کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج کے تمام جوانوں اور میڈیکل وسائل کو تیار رہنے اور مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی، پاک فوج انشاء اللہ قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئےقوم کی خدمت اور تحفظ کا فرض نبھائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔