پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے عالمی کپ کے لیے قومی گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلے میںایک روزہ ٹرائلز ملتوی کر دیے

117

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے عالمی کپ کے لئے قومی گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میںایک روزہ ٹرائلز ملتوی کر دیے، گزشتہ روزپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ یہ ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہونے تھے جو کو ملتوی کر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، عالمی کپ اگست میں آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔