کورونا وائرس: اٹلی میں ایک ہی دن 627 افراد ہلاک

636

میلان: اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 627 افراد کی ہلاکت نے دنیا کو دھچکا لگا دیا ، اٹلی میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4032 ہوگئی۔

یورپ میں وائرس سے ہونے والی اموات 5000 سے تجاوز کرگئیں ہیں جبکہ صرف اٹلی میں ہلاک افراد کی تعداد 4032 ہے ،جرمنی اور اسپین میں بھی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Image result for coronavirus in italy

اٹلی میں کورونا کےمتاثرین کی تعداد میں 14.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47021 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلاؤ کے باعث اٹلی میں پہلے ہی عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے  پہلے لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔

یورپ کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 1000سے تجاوز کرگئیں ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19980 ہوچکی ہے۔

Image result for coronavirus in spain

دوسری جانب فرانس میں کورونا وائرس سے 78 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 450 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کی کل تعداد 12612 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا وائرس سے اموات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Image result for france coronavirus

برطانیہ میں کورونا وائر سے 40 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ صرف لندن میں وائرس سے 18 ہلاکتیں ہوئیں۔ وبا کی روک تھام کیلئے وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ریستوران، جم اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔’

Image result for coronavirus in UK

برطانوی حکومت نے وبا سے پیدا ہونے والے بحران میں ایسے افراد کو 80 فیصد تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا کام وبا کے باعث متاثر ہورہا ہے۔