کورونا وائرس:ایس آئی یو ٹی کراچی میں 8 افراد میں وائرس کی تشخیص

602

ایس آئی یو ٹی کراچی میں کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سندھ انسٹیوٹ آف یورولوجی (ایس آئی یو ٹی) کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو بدھ کے روز کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ (ایس آئی یو ٹی) کراچی میں 8 مریض آئے جن کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان میں وائرس کی علامات پائی گئی تھیں، 2 افراد بیرون ملک سے آئے ہوئے تھے باقی 6 افراد نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔

ایس ائی یو ٹی کے ترجمان نے کہا کہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور اسکریننگ کی سہولت موجود ہے اور 24 گھٹے مفت ٹیسٹ کیے جارے ہیں۔