ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر سارین گیس کے حملے کو25 برس مکمل

212

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت میں زیر زمین ریل نظام پر سارین گیس کے حملے کو 25 سال مکمل ہو گئے۔ جاپانی اوم شن ری کیو فرقے کے افراد نے 20 مارچ 1995 ء کو مرکزی ٹوکیو کی 3 ریلوے لائنز پر اعصاب شکن زہریلی گیس سے حملہ کیا تھا۔ اس واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 6 ہزار 300 زخمی ہوئے تھے۔ کاسومی گاسیکی زیر زمین اسٹیشن میں صبح کے وقت عملے نے حملے کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زندہ بچ جانے والے افراد نے اسٹیشن میں ایک یادگار پر پھول پیش کیے۔