یمنی فوج نے کئی من منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

112

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے حوثی باغیوں کو بھیجی جانے والی بھنگ، چرس اور دیگر منشیات کی بڑی مقدار قبضے میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں 200 کلو حشیش اسمگل کی جارہی تھی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمال مشرقی صوبے مارب میں فوج اورانسداد منشیات فورس نے مشترکہ آپریشن کرکے کارنامہ سرانجام دیا۔ صنعا اور مارب کو ملانے والی شاہراہ سے پکڑی جانے والی منشیات کو آلو کی بوریوں اور سبزی کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔