مصر: حزب اختلاف کے 15 سیاسی قیدی آزاد کرنے کا حکم

238

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں اسٹیٹ سیکورٹی پروسیکیوشن نے حزب اختلاف کی مختلف جماعتوں کے 15 زیر حراست سیاست دانوں اور ارکان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تُرک خبررساں ادارے اناطولیہ نے جمعرات کے روز مصر کے سرکاری اخبار اہرام کے حوالے سے بتایا کہ رہا کیے جانے والے سیاسی قیدیوں میں سیاسیات کے پروفیسر حسن نافعہ، معروف سیاسی کارکنان شادی غزالی حرب اور حازم عبدالعظیم، بائیں بازو کی جماعت ’’تیار الکرامہ‘‘ کے نائب سربراہ عبدالعزیز حسینی اور دیگر 11 سیاسی قیدی شامل ہیں۔ فوجی حکومت کی جانب سے ان تمام افراد کی گرفتاری مختلف اوقات میں مختلف الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔