راجن پور، آئل ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 3 سگے بھائی جاں بحق

267

راجن پور (اے پی پی) روڈ ایکسیڈنٹ میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، راجن پور کے رہائشی 16 سالہ شہزاد ، 9 سالہ عاشق اور5 سالہ مٹھل موٹرسائیکل پر سوار ہوکر راجن پور سے کوٹ مٹھن جارہے تھے کہ راجن پور انڈس ہائی وے روڈ کھتران موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر کی زد میں آکر تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹینکر کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔