شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

481

راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے ٹاؤن دتہ خیل کے جنوب مغرب میں 7 کلو میٹر دور ماما زیارت میں آپریشن کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی میں فوج کے چار جوان شہید بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماما زیارت میں پاک فوج کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجوگی پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے چار جوان افسر سمیت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف اور حوالدار قمر ندیم شامل ہیں۔