کورونا وائرس، سندھ حکومت کا راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ

706

کراچی: کورونا وائرس کےسندھ میں پھیلنے  کے پیش نظر سندھ حکومت نے جزوی لاک ڈاؤں پرخشک راشن خریدنےاورتقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خرید کر عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔

پراوژنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب 3 روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگزکیلئے  پیشکش طلب کرلی ہیں، راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسزکی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 263 ہوگئی ہے۔