کورونا وائرس :سی این این نے نشریات روک دیں

502

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نجی ٹی وی چینل سی این این فلپائن کی عمارت میں موجود ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوجانے کے بعد سی این این فلپائن نے چینل کی نشریات کو 24 گھنٹوں کیلئے روک دیا۔

امریکا کی تمام ریاستیں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں ہیں، امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم کیلیفورنیا میں تقریباً 8 ملین آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مہلک مرض سے نمٹنے کے لیے کیلی فورنیا کے گورنر نے ایک ارب ڈالر فنڈ دینے کی منظوری دے دی، واشنگٹن کے گورنر نے200 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 171 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مسجدوں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی تھی اور سعودی حکام نے فوڈ اور صحت کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹرز میں تمام کام 15 دن کیلئے معطل کردیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر صحت نے کہا ہے کہ بھارت میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد147 ہوگئی۔