ائر انڈیا کو مجبوری میں فروخت کر رہے ہیں‘ مودی سرکار کی منطق

178

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) شہری ہوابازی کے بھارتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ حکومت ائر انڈیا کو مجبوری میں فروخت کر رہی ہے۔ انہوں نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ائرانڈیا کو روزانہ 26 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا، جو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔ وزیر ہوابازی ایوان میں طیاروں سے متعلق ترمیمی بل سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک جاری بحث کے دوران جوابات دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد تک کمی آئی، جب کہ بین الاقوامی پروازوں پر زیادہ اثر پڑا ہے۔