بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے نہیں آئے گی، بی سی بی

407

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی پیش نظر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش میڈیا کےمطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو تیسرے مرحلے کیلئے 29 مارچ کو پاکستان پہنچنا تھا، کورونا وائرس کے باعث بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز میں ابھی وقت ہےلیکن صورتحال سب کےسامنے ہے، صورت حال کو مانیٹر کیاجا رہاہے، فیصلہ باہمی رضا مندی سے ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ یکم اپریل جبکہ ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شیڈول ہیں۔