سرفراز احمد نے پولیو سے متاثر بچے کی خواہش پوری کردی

321

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پولیو سے متاثرہ بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کی ملاقات اسٹار کرکٹر سرفراز احمد سے کروادی۔پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد میں پولیو سے متاثرہ اپنے پرستار بچے حسین شہزاد سے ملاقات کی۔پولیو سے متاثرہ بچے نے اپنے ہیرو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پورا کردیا۔اس موقع پر سرفراز احمد نے بچے کو میچ کے پاس بھی دیئے اور میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی۔