بی جے پی نے تاریخی جموں چوک  کا نام ’’بھارت ماتا چوک ‘‘رکھ دیا

192

جموں (اے پی پی) بھارتیا جنتا پارٹی نے کشمیری عوام کی خواہشات کو مکمل طورپر نظر انداز کرتے ہوئے جموں کے تجارتی مرکز تاریخی سٹی چوک کا نام تبدیل کر کے ’’بھارت ماتا چوک ‘‘رکھ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی سربراہی میں جموں میونسپل کارپوریشن کے ایک اجلاس
میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے ذریعے سٹی چوک کا نام تبدیل کر کے ’’بھارت ماتا چوک ‘‘رکھ دیا گیا۔ مقامی افراد نے چوک کا نام تبدیل کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن پر زوردیا کہ وہ شہر کے چوکوں اور دیگر مقامات کو ہندوئوں سے منسوب کرنے کے بجائے شہر کی ترقی اور صفائی پر توجہ مرکوز کرے ۔