بھارت: کیمیکل فیکٹری کا بوائیلر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک‘ 30 زخمی

165

چنڈی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں کیمیکل فیکٹری کا بوائیلر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ضلع جھجرکے صنعتی علاقے بہادرگاہ میں ہوا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچی، تاہم آگ بے قابو ہونے پر دوسرے شہر سے امداد طلب کی گئی۔