سامراج کے غلام حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں، حافظ ادریس

346

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ بے حس حکمرانوںنے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین کر لوگوں کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے ۔حکمران اللہ کی پکڑ میں ضرورآئیں گے ۔مظلوم عوام کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ملک پر مسلط عالمی سامراج کے غلام حکمرانوں کو ان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔سب حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کی مگر موجودہ حکمرانوں نے تو تمام حدیں پھلانگ لی ہیں ۔حکمران سود کو حرام ماننے کے لیے تیار نہیں حالانکہ آئین پاکستان کا تقاضا ہے کہ سودی کاروبار ختم کیا جائے۔ سودی کاروبار اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے خلاف بغاوت ہے اور اس سے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔بھارت کے اندر آرایس ایس کے بلوائیوں کے ہاتھوں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کا قتل عام قابل مذمت ہے ۔عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ بھارت اور کشمیر کے اندر مسلمانوں پر قیامت برپا ہے ،مساجد و مدارس اوربستیاں جلائی جارہی ہیں ۔درجنوں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ہے ،کشمیر میں ہزاروں کنال زمین پرقبضہ کرکے پنڈتوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے لیکن ہماری حکومت اور اقوام متحدہ بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ۔بھارت کے آرمی چیف اور وزیر خارجہ کئی دنوں سے پاکستان پر حملے اور جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ہمارا سفارتی محاذ انتہائی کمزور ہے جو دنیا کو بھارت کے ناپاک عزائم کے بارے میں بھی بتانے سے گریز کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت مل جائے تو پاکستا ن آج بھی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران دعوے تو مدینے کی اسلامی ریاست کے کرتے ہیں مگر حق کا ساتھ دینے کے بجائے باطل کے سامنے جھک جاتے ہیں۔موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکا کے چرنوں میں سجدہ ریز ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ان کی معاشی مشکلات حل کرسکتا ہے حالانکہ امریکا خود کھربوں ڈالرز کا مقروض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں گندم اور گنا پیدا کرنے والے چند اہم ترین ممالک میں شامل ہے مگر یہاں لوگوں کو آٹا اور چینی نہیں مل رہی ۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روز گاری کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں مگر حکمران بے حسی اور لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ملک پر مسلط حکمران ہماری اجتماعی بداعمالیوں کی سزاہیں ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔کشمیر میں آزادی کے متوالے شہادتیں اور جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور 70سال سے ان کے قدم نہیں ڈگمگائے جبکہ بھارتی فوجیوں پر خوف اور مایوسی کا یہ عالم ہے کہ وہ خودکشیاں کررہے ہیں۔
حافظ