نائیجیریا میں بوکو حرام کی قید سے143 افراد کو رہا کرالیا گیا

97

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 143 افراد کو بچا لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سوبابورنو کے بعض علاقوں میں بوکو حرام نے 143 افراد یرغمال بنائے ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ فوج کی طر ف سے کیے آپریشن میں تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے، جب کہ 23 کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام نے 2009ء سے کارروائی شروع کررکھی ہیں۔