ادلب، اسدی افواج کی  اسکول پر بمباری سے 20 افراد جاں بحق

381

ادلب: شام میں بشار الااسد کی اتحادی افواج نے اسکول کی عمارت آگئی جس کےنتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کےمطابق شام میں داعش کےآخری ٹھکانے کو تباہ کرنےکیلئے اتحاد ی افواج نے پیش قدمی  جاری ہے جبکہ روسی فوج کےفضائی حملے کے  نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Image result for Idlib, Assad forces bombing on school kills 20

شام میں انسانی حقوق کیلئے مبصر گروپ وائٹ ہیلمٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ  اتحادی افواج کی فائرنگ اور میزائل شیلنگ اسکول کی عمارت پرگرےجس کے نتیجے میں 9 طلبا اور 3 اساتذہ جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب شام کے علاقے ادلب کے 19 ٹاؤنز اورگاؤں سے اتحادی افواج نےداعش جنگجوؤں سے قبضہ واگزارکروا کرشامی حکومت کی عملداری قائم کردی ہے اور اس دوران شامی اور ترکی فوج کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Image result for Idlib, Assad forces bombing on school kills 20

واضح رہے کہ شام کےاکثر علاقوں پرشامی حکومت نے قبضہ حاصل کرلیا ہے تاہم ادلب میں اب بھی جنگجوؤں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے،دوسری جانب ترک فوج بھی کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے۔