رانا ثنا 6 مارچ اور میاں جاوید لطیف 13مارچ کو نیب میں طلب

207

لاہور(نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو نے رانا ثنا اللہ کو 6 مارچ جبکہ میاں جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کرلیا۔ لیگی رہنمائوں کو نوٹس موصول ہو گئے۔ نیب تفتیشی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے۔ لیگی رہنما نیب ٹیم کے سامنے بضد ہیں کہ ان کی پراپرٹی کا تخمینہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔ نیب نے رانا ثنا کے دیگر بیانات کی روشنی میں ان کے داماد اور دیگر اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، راناثنا اللہ کو جب بھی نیب میں طلب کیا گیا ہے وہ مختلف جواز پیش کر کے سوالوں کے جوابات نہیں دیتے۔میاں جاوید لطیف بھی مسلسل نیب ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لے کر تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کر رہے، لیگی رکن قومی اسمبلی سے جتنی بار بھی سوالوں کے جوابات اور تفصیلات مانگی گئی ہیں وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔