جنرل ندیم رضا سے مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات

120

راولپنڈی(اے پی پی)مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی نے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل محمد احمد ذکی نے پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔