اینگرو نے یواین ایس جی پائیدار ایوارڈ جیت لیا

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو کارپوریشن کویو این جی اصولوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینے کے اعتراف میں لارج نیشنل کیٹگری میں مسلسل دوسرے سال اقوامِ متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ بزنس سٹینبلٹی ایوارڈ 2019سے نوازاگیا ہے۔اینگرو کو یہ ایوارڈ گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے زیرِ اہتمام بزنس سسٹینبلٹی موٹ اینڈ لیونگ گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسزسٹینبلٹی ایوارڈ تقریب میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ گورننس، انسانی حقوق، مزدور حقوق، ماحولیات اور انسدادِ بدعنوانی کے شعبوں میں یو این جی سی کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے کے اینگرو کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اینگرو کارپوریشن نے اپنے سی ایس آر ادارے اینگرو فائونڈیشن کے ذریعے اپنے کاروبار کے علاقوں میں کم آمدنی والے افراد کے لیے کاروباری ماڈل کا ایک جامع طریقہ اپنایاہے۔ اس جامع ماڈل سے معاشرے کے پسماندہ افراد کو کاروباری شراکت کے طورپر تیارکرکے انہیں اینگروکی کاروباری چین میںبطور دکاندار، صارفین اور ملازمین روزگار فراہم کیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ اینگرو فائونڈیشن کی اسٹریٹجک کمیونٹی سرمایہ کاری ملک بھر میں پسماندہ طبقے کو معیاری تعلیم ، صحت اور معاش کی فراہمی کے لیے مختص ہے۔ ایوارڈ ملنے پر اینگرو فائونڈیشن کے سربراہ فواد سومرو نے کہاکہ مسلسل دوسرے سال یواین جی سی ایوارڈ ملنا اینگرو کے لیے اعزاز ہے۔