افغانستان ‘جھڑپوں میں 4 داعش جنگجو اور 4 اہلکار ہلاک

198

کابل (خبرایجنسیاں) افغانستانمیں جھڑپوں کے دوران4 داعش جنگجو اور 4 اہلکار ہلاک ہوگئے‘ طالبان نے صوبہ بلخ میں چیک پوائنٹ پرحملہ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے صوبہ کٹہر میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں طالبان نے سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے حکومت نواز ملیشیا کے 4 ارکان کو ہلاک کردیا‘ واقعہ ضلع چارکنٹ میں پیش آیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی گورنر سلیمہ مزاری نے بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ساڑھے 3 بجے پارابرت گائوں میں سیکورٹی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور حکومت نواز ملیشیا کے 4 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ کٹہر کے ضلع چائو کاٹے میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ حملے کے نتیجے میں 4 داعش جنگجو ہلاک ہوگئے۔