سابق مصری صدر حسنی مبارک انتقال کرگئے

254

قائرہ: 30 سال تک مصر پر حکمرانی کرنےوالے سابق مصری صدر حسنی مبارک انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ قاہرہ کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

حسنی مبارک سابق صدر انور سادات کے قتل کے بعد 1981 میں مصر کے چوتھے صدر بنےاور 30 سال تک مصر پر حکمرانی کرتے رہے ، انہیں 2011 میں عرب اسپرنگ کے نتیجے میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔

حسنی مبارک نے انور سادات کےقتل کی وجہ بننے والےاسرائیل کےساتھ امن معاہدےکو مانا اور یوں وہ مغربی طاقتوں کےمنظورنظر بن کرمصر کے بادشاہ بن گئے۔مصر میں حسنی مبارک کے دور میں میں ہنگامی حالت نافذ رہی جبکہ انھوں نے شہریوں کی  آزادی بھی سلب کرلی،ان کے دور میں فوج اور سیکیورٹی اداروں کو وسیع اختیارات حاصل رہے۔

حسنی مبارک کی نا نہاد حکومت  کے دور میں ہی مصر کےاندر اسلام پسند وں کوبڑی تعداد میں قتل کیا۔

تیونس سمیت دیگر عرب ممالک میں جنوری 2011 میں انقلاب آیا اور عوام میں بیداری کی ایک لہر نے جنم لیا،عوام حسنی مبارک کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی اور قاہرہ کا تحریر سکوائر جمہوریت پسند لوگوں کا ٹھکانہ بن گیا۔حسنی مبارک کی جانب سے عوام کو خوش کرنےکیلئےبہت سے اقدامات کیے گئےلیکن ان کے ان اقدامات کا کوئی اثر نہ ہوا۔

یاد رہے کہ چندروزقبل عدالت نے حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔