جاپانی وزیر خزانہ کا ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا پر اظہارِ تشویش

108

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر خزانہ تارو آسو نے جی 20ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اجرا سے قبل مزید اقدامات ضروری ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسو نے کہا کہ منی لانڈرنگ جیسے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قوانین تشکیل دیے جائیں۔