پی ایس ایل 5 مسلسل تنقید کی زد میں کیوں؟

790

کراچی( رپورٹ : موسیٰ غنی): پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سےپی ایس ایل تو پاکستان آگئی لیکن شاید تیاریوں کا سلیقہ نہ آیا، پاکستان سپر لیگ فائیو مسلسل تنقیدکی زد میں ہے کبھی افتتاحی تقریب میں میزبان پر سوالات اٹھائے گئےتو کبھی بھارتی ڈائریکٹر اورایونٹ پلانرشبھرا بھردواج پر۔۔

افتتاحی تقریب کسی بھی ایونٹ کی جان ہوتی ہے  لیکن پاکستان سپر لیگ کی افتاحی تقریب تھی کیایہ تو لوگوں کو بھی نہیں معلوم ،میڈیا باکس میں کچھ صحافی حضرات اور دوستوں سے بات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ تقریب شروع ہونے سے قبل ہی ہم ختم ہونے کی دعا مانگ رہے تھے ، صحافی دوست جو اس وقت وہاںموجود تھا اس نے بتایا کہ گراؤنڈ صرف 70 فیصد ہی بھر پایاتھا جبکہ اسکور بورڈ کے ساتھ کے انکلوژرز تقریبا خالی تھے۔

No photo description available.

دوسر ی جانب  تبدیلی سرکار میں بھارت سےشو ڈائریکٹر فیرس وہیل انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کی شبھرا بھردواج بلوائیں گئیں اور اب کے ساتھ قریبا 30 سے زائد لوگ بھی جنھوں نے تقریب کو دل کھول کر برباد کیا ،پاکستان  کرکٹ بورڈ نے 21 کروڑ کی خطیر رقم سے صرف لاحاصل افتتاحی تقریب منعقد کی ۔جن صاحبہ نے پہلی سرمنی ڈائیریکٹ کرنی تھی وہ خود 2 روز قبل کراچی پہنچی تھیں۔

Image result for ball tampering in psl 5 wahab riaz

پاکستان سپر لیگ  کی انتظامیہ اِن معاملات سے نکلی ہی تھی کہ پشاور اور کوئٹہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا ابھی اس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پی ایس ایل 5 کو داغ لگ گیا ہے ،دوسری جانب گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ کےدرمیان کھیلے گئےمیچ میں جب کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان نےبابر اعظم کے آؤٹ کی اپیل کی اور  ریویو لیا تو فیصلے کے وقت الٹرایج سسٹم نے کام کرنا چھوڑدیا اور یوں میچ 5 منٹ رکا رہا جبکہ امپائر کے فیصلےبرقرار رکھا گیاجس پرکافی تو تو میں ہوئی اور کوئٹہ کو اسکو ریویو واپس کردیا گیا ۔اس میچ میں دونوں ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 

آسی سی قوانین کےمطابق اگر کوئی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلواوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 20،20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائےگا۔اسی طرح اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

میچ کے دوران قلندرز نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے لہٰذا قلندرز کےتمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔