ہالینڈ نے 18 ویں صدی کا  قیمتی تاج ایتھوپیاکے حوالے کردیا

430

ہالینڈ کی حکومت نے 18 ویں صدی میں چوری ہونے والاقیمتی تاج ایتھوپیا کےحوالے کردیا۔

سی این این کی رپورٹ کےمطابق ہالینڈکی حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ “شاہی تاج” 21سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیاتھا۔

تاج کی واپسی کیلئےخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھوپیا کے صدر “ابی احمد علی” کو باضابطہ طریقے سے یہ رسمی تاج حوالےکیا گیا۔

اس موقع پر ایتھوپیا کےصدرنے ہالینڈ کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ تاج  ایتھوپیا کے لوگوں کیلئے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔