پولیس نے ملازمت پیشہ خاتون سے لوٹ مارکرنے والے دو ملزمان ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

280

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نورجہاں پولیس نے ملازمت پیشہ خاتون سے لوٹ مارکرنے والے دو ملزمان ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینا ہوا پرس، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ملزمان شادمان 14 اے کے علاقے سے شازیہ نامی لوٹ مار کر کے فرار ہوئے تھے،

پولیس نے لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے اور ملزمان ساجد اور تنویر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا شکار بنے والی شازیہ کے مطابق وہ ایک نجی ادارے میں کام کرتی ہیں شام کو گھر واپس آتے ہوئے 2 ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی،جس پر خاتون نے واقعے کی اطلاع فوراً پولیس کو دی، خاتون کے مطابق پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔