ریڈ فاونڈیشن ملک میں یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کرنے والا سب بڑا ادارہ ہے، عثمان بارانی

994

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا ہے صرف اس سال اسکول سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد 2کروڑ 80لاکھ ہے ان بچون کو تعلیم کے نور سے مستفید کیئے بغیر خوشحالی،پر امن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد نا ممکن ہے،

ان خیالات کا اظہار ریڈ فاونڈیشن کے میڈیا ہیڈ عثمان بارانی نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریڈ فاونڈیشن گزشتہ 25برس سے ملک میں تعلیم کے ذریعے تبدیلی کے لیئے کوشاں ہے مسلسل محنت اور اپنے اخلاق کی بدولت فاونڈیشن آج شمالی پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والا سب بڑا ادارہ بن چکی ہے،

اس وقت ریڈ فاونڈیشن شمالی پاکستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں 390تعلیمی ادارے قائم کرچکی ہے اور ان اداروں میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور اب تک ان تعلیمی اداروں سے ایک لاکھ سے زائد بچے طلباء زیور تعلیم سے آراستا ہوچکے ہیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں،

فانڈیشن کے کفالت ایتام پروگرام سے اب تک 16ہزار سے زائد یتیم بچے بھی مفت معیاری تعلیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔اس وقت بھی 11ہزار سے زائد یتیم طلبہ وطالبات ریڈ فانڈیشن اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔کفالت ایتام پر وگرام صرف یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت پر فاونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے 30کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرتی ہے،

فاونڈیشن اب تک 124تعلیمی اداروں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر بھی کرچکی ہے فاونڈیشن کا یہ سارا کام اللہ کے فضل اور اہل خیر کے تعاون سے ہی جاری ہے,فانڈیشن نے طے کیا ہے کہ اس کام کو ملک دیگر حصوں تک بڑھا یا جائے،

اسی تناظر میں گزشتہ سال پنجاب میں 13تعلیمی مراکز قائم کیئے گئے اور خیبر پختونخواں میں 3نئے مراکز قائم کیئے گئے۔فاونڈیشن نے سندھ میں اپنے کام کا آغاز کراچی کے دیہی علاقوں سے کرتے ہوئے بتدریج آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کراچی کے دیہی علاقوں میں اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اس سلسلے میں ہمیں اراضی اور اسکول عمارت کی تعمیر کیلئے اہل خیر سے تعاون کی ضرورت ہے۔