زہریلی گیس سے اموات کا ذمہ دار میڈیا ہے: وزیر صحت

390

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے افراد کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میڈیا میں خبریں چلنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا اور لوگ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوئے، خبریں سن کر لگتا ہے کہ انہیں  بھی سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ زہریلی گیس سےسگریٹ پینے والے مریض جاں بحق ہوئے ہیں جو پہلے سے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ صحت بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔


زہریلی گیس کاپتا نہ لگاناوزارت صحت کی نااہلی ہے: اسلام آبادہائی کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) کراچی میں زہریلی گیس کی وجہ کا پتا نہ لگانے پر اسلام آبادہائی کورٹ نے وزارت صحت کو نااہل قرار دے دیا۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کو کوئی سمجھانے والا نہیں،وزارت صحت آگ سے کھیل رہی ہے۔ انہیں اندازہ نہیں کہ کیا کررہے ہیں،حکومت اس طرح کے کام کرے گی تو لوگ پتھر مریں گے ۔پی ایم ڈی سی ملازمین عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری صحت عدالت میں پیش وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ وزارت صحت نے بلڈنگ کو سیل کرکے سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے تو بلڈنگ کو سیل ہی نہیں کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ عمارت میں وزارت نے خود اپنے تالے لگائے ہیں جس پر جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کی اگر حکومت پاکستان یہ ادارہ نہیں چاہتی تو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کر دے، کل اگر یہ لوگ آپ کے دفتر کو سیل کریں گے تو دنیا میں پاکستان کا کیا امیج جائے گا ، وزارت صحت ابھی تک کیماڑی گیس کا پتا نہیں لگا سکی اور کرونا وائرس سے کیا لڑی گی۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کانوٹس دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔