کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں، ڈی جی رینجرز

282

کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سیکیورٹی امور سے متعلق انہیں بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری کو ہوگا،ایونٹ کا افتتاحی میچ نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔