پشتون متحد ہوجائیں تو کوئی طاقت وسائل پر قبضے کی جرات نہیں کرسکتی ،اچکزئی

110

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پشتون قوم موجودہ حالات میں متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے وسائل پر قبضہ کی جرأت نہیں کرسکتے پاکستان چلانے کے لیے تیار ہیں لیکن پشتونوں کو ان کے حقوق اور وسائل پر اختیاردینا ہوگا ،پشتونوں نے دہشت گردی کیخلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں امریکا،روس اور اسلامی ممالک افغانستان کی تباہ حال پر توجہ دے کر ان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریں پشتون قوم بد ترین حالات سے گزررہے ہیں اگر پشتونوں نے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں تباہ ہوجائیں گے ہمیں امریکا ،روس،پنجاب سے خیرات نہیں مانگتے ہمیں اپنا حق دیا جائے ،پشتونوں نے ہمیشہ حالات کامقابلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم تاریخ کے بڑے نازک حالات سے گزررہے ہیںپشتونوں نے 40سال جنگ کے میدان میں ان قوتوں کامقابلہ کیا جوآج دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں امریکا ،سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک نے 80ء کی دہائی میں روس کیخلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا اور روس کو بھاگنے پر مجبور کرنے کے بعد ان قوتوں نے زخمی افغانستان کے حالات پر رحم نہیں کیا اوراب افغانستان کو زخمی حالات میں چھوڑ کر چلے گئے اگر امریکا اور اسلامی ممالک زخمی افغانستان پر توجہ دیتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی اب ان قوتوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کی ترقی وخوشحالی میں اپناکردارادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کواتحاد واتفاق کامظاہرہ کرنا ہوگا اگر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے، پشتونوں کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھا ہوگا ،جب قوم مظلوم ہوگا تو خان،سردار ا ور ملا سب تباہ ہوجائیں گے ہمیں کسی سے خیرات مانگنے کی ضرورت ہے ،امریکا روس اور سعودی عرب سے بھیک نہیں مانگتے اور نہ ہی ملک میں پنجابی یاسندھی سے بھیک مانگتے ہیں ہمیں جو خیرات دیتے ہیں وہ اپنے آ پ کودیں ہمیں نہیںچاہیے پشتون سرزمین اربوں ڈالر سے مالامال وطن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کوچلانے کے لیے تیار ہیں مگر اس وقت جب ہماری حیثیت کوتسلیم کیا جائے تیسرے درجے کی شہری کے حیثیت سے بالکل تیار نہیں ہیں۔