کسٹم ہاوس میںزہریلی گیس کے اخراج سے 4 افراد بے ہوش اورمتعدد افراد کے الٹیوں کی شکایت کے بعد کسٹمز ہاوس بند کر دیا گیا۔

235

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتوار کی شب کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کے بعد پیر کی شام تک اس کے اثرات کیماڑی کے جیکس بازارکے علاوہ ٹاور کے قریب واقع کسٹم ہاوس تک محسوس ہو ئے،اتوا ر کام شروع کرنے پر کسٹم ہاوس میں 4 افراد بے ہوش گئے جبکہ کئی افراد کو الٹیاں ہوئیں،جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، مذکورہ افراد کسٹمز ہاوس کے بیسمنٹ میں کام کررہے تھےئ

ذرائع کے مطابق کسٹمز ہاوس میں 4 افراد کے بے ہوش ہونے اور متعدد افراد کو الٹیوں کی شکایت کے بعد کسٹمز ہاوس بند کر دیا گیااور میں زہریلی گیس کے اثرات کا احساس ہونے پر تمام کام چھوڑ کر گھر چلے گئے ،جب کہ کیماڑی کے جیکسن بازار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پیر کو خوف و ہراس پایا گیا،علاقہ مکین کہتے ہیںکہ حکومت کی جانب سے کوئی کیمپ لگانہ ہی شہریوںکو زہریلی گیس سے بچاﺅ کے بارے میںکوئی معلومات فراہم کی گئیں لوگ گیس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

پیر کو کیماڑی میں اسکول بند رہے جب کہ دیگر سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہیں ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود کو کسی حد تک متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔