جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون کو جلا ڈالا

499

بہاو لنگر میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون پر تشدد کرتے ہوئے اسے جلا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق میکلوڈگنج کے علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جعلی پیر نے جن نکلنے کے چکر میں خاتون کو ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا۔

رپورٹ کے مطابق پیر نے خاتون پر تشدد کے بعد ان کے ہاتھوں اور پاؤں پر انگارے رکھ دیے، خاتون نے تکلیف میں جب شور مچایا تو خاتون کے لواحقین نے کمرے کا دروازہ توڑ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جبکہ جعلی پیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھ پاؤں بُری طرح جھلس گئے ہیں۔

لواحقین نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پیر نے جن نکالنے کے لیے 20 ہزار روپے لیے اور خاتون تشدد کا نشانہ بنایا۔

جعلی پیر کی شناخت خادم شاہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔