محسن شیخانی اور ضیاء اللہ قاضی نے کراچی میں 2روزہ کیوپراپرٹی شو کا افتتاح کردیا

479

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کراچی میں 15فروری کو 2روزہ پراپرٹی شو کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند، آباد سدرن ریجن کے چیئرمین محمد علی رٹاڈیا،

کیو مارکٹنگ کے سی ای او محمد ضیا اللہ قاضی، جنرل منیجر آصف ملک آباد کے ارکان محمود تبہ، ندیم جیوا، ناصر لاکھانی، نور میمن، نور برکات،آصف ودیگر بھی موجود تھے،

پراپرٹی شو میں عوام کی بھی بڑی تعداد میں شرکت‘ پراپرٹی شو کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا‘پراپرٹی شو میں قاضی گروپ آف کمپنیز کے اسلام آباد میں رہائشی منصوبے موٹروے کے لیے ایگزیکٹو بلاک کی نمائش اور سلائیڈ اسکرین پر پروجیکٹ کی خصوصیات دکھائی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تعمیراتی شعبے کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ تعمیراتی شعبے کے متحرک ہونے سے72 اقسام کی صنعتوں کا پہیہ چلتا ہے،

اس کے ذریعے تعمیراتی شعبہ سے لے کر ہنرمند اور غیرمند افراد کو روزگار فراہم ہوتا ہے۔ محسن شیخانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید معاشی مشکلات سے دو چار ہے،

حکومت تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل حل کرے تو یقین ہے کہ معاشی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔محسن شیخانی نے موٹر وے سٹی ایگزیکٹو بلاک کو کراچی میں متعارف کرانے کو خوش آئند قرار دیا،

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہر کے بلڈرز اور ڈویلپرز ایک دوسرے کے منصوبوں کا مشاہدہ کر کے تجربہ اور ویژن حاصل کریں،

اس موقع پرضیا اللہ قاضی نے بھی خطاب کرتے ہوئے موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک کی خصوصیات سے شرکا کو آگاہی دی۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ پراپرٹی شو سے ملک میں باالعموم اور کراچی میں باالخصوص تعمیراتی صنعت پروان چڑھے گی۔