عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت میں دڑار پڑنے پر آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کر دیں،

561

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت میں دڑار پڑنے کی ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ، پولیس نے عمارت کو خالی کر کے سیل کردیا ، تاہم مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دڑار گزشتہ چار سالوں سے ہے

، تفصیلات کے مطابق کھادار کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں چھ منزل عمارت کے ساتھ قائم عمارت کے درمیان میں دڑار پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی آئی جی سندھ سید امام کلیم نے ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر سے تفصیلات طلب کر لیں ،اور آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ معززین علاقہ اور معروف شخصیات کے تعاون سے عمارت کے مکینوں کو اعتماد میں لیا جائے، اور متعلقہ ادارے سے رابطہ کرکے عمارت کے مکینوں کے لیئے ہرممکن متبادل سہولیات کو یقینی بنایا جائے،

جبکہ پتہ لگایا جائے کہ عمارت کے مکین مالکانہ حقوق، کرایہ داری یا دیگر کسی معاہدے کے تحت رہائش پزیر ہیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے بنیادی فرائض میں سرفہرست ہیں،آئی جی سندھ کا مذید کہنا تھا کہ مذکورہ عمارت کے مکینوں کے لیئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں، ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیر نے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایس ایس پی سٹی کے احکات پر عوام کی جاں ومال کی تحفظ کو مدنظر رکھتی ہوئی عمارت کو خالی کرادیا ہے

، اور ایس بی سی اے کے ذمہ داروں کو طلب کیا ہے جوکہ عمارت کا معائنہ کرئینگے ، اگر ایس بی سی اے نے عمارت کو مکینوں کے لئے محفوظ قرار دیا تو رہائش پزیز افراد کو عمارت میں داخل ہونی کی اجازات دی جائے گی ، تاہم مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت اورسات والی عمارت کے درمیان میں پڑنیوالی دڑار گزشتہ چار سالوں سے ہے۔عمارت کو مکینوں سے خالی کرائے جانے کے بعد رینجرز اور پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

جبکہ بلڈنگ کی گیس اور بجلی بھی پولیس نے متعلقہ محکموں کے بلاکر منقطع کرادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈنگ کے مکینوں کو عارضی طور پر قریبی اسکول میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔