پی ایس ایل 5: ڈیرن سیمی پاکستان میں

625

کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، ڈیرن سیمی کی آمد کے ساتھ ہی غیرملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی رات گئے کراچی پہنچے، سیمی گزشتہ 4 سیزن سے پشاور زلمی سے وابستہ ہیں ۔کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہاہوں ۔ ڈیرن سیمی کو دیکھ کرمداحوں نےکراچی ائیرپورٹ پر اِن کے ساتھ سیلفیاں  بھی بنوائیں۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 5 کیلئے پاکستان پہنچنے والے پہلےغیرملکی کرکٹر ہیں۔ پشاور زلمی اپنی تیاریوں کا آغاز 14 فروری سےکراچی میں کرےگی۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی 2017 میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔