صدرمملکت کا ترک ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ

334

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب  طیب  اردوان اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ ایوان صدرپہنچےجہاں صدر مملکت نےان کاپرتپاک استقبال کیا،صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترک  صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں  ممالک کے  درمیان دوطرفہ تعلقات  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترک صدر کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ترک صدر کے ہمراہ آنے والے وفد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت  عسکری حکام، وفاقی کابینہ ، پارلیمنٹ کے  ارکان  اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔