لالہ صحرائی مرحوم نے سید مودودیؒ کی فکر کو عام کیا، امیر العظیم

175

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے معروف نعت گو شاعر اور ادیب لالہ صحرائی(چودھری محمد صادق) کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لالہ صحرائی کا قلب و روح حضورؐ کے عشق و محبت سے سرشار تھا۔ وہ عظیم دانشور اور غلبہ دین کی تحریک کے مخلص کارکن تھے۔انہوں نے سید مودودیؒ کی فکر کو اپنی نثر اور شاعری کے ذریعے عام آدمی تک پہنچانے کی کوشش کی۔وہ اتحاد امت کے داعی اور اسلام کے سچے سپاہی تھے۔نئی نسل کو ا ن کی ادبی خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے۔