گھروں میں ڈکیتی کرنے وا لے ٹائم ٹیبل گروہ کے 2کارندے پکڑے گئے ،

400

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کاروائی گھروں میں ڈکیتیاںکرنے والے دوملزمان کو گرفتارکر کے زیورات،نقدی و دیگر سامان کے علاوہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راﺅ کے مطابق پولیس ضلع سینٹرل کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو ارکان علیم عرف لمبا اور شوکت عرف سرائیکی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے لوٹے ہوئے زیورات،نقدی اور دیگر سامان کے علاوہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش متعدد گھروں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جبکہ ملزمان کے گروہ شہر کے مختلف علاقوں تیموریہ،گلبہار، اورنگی ٹاو¿ن، جمشید کوارٹر، پریڈی، فیروزآباد کے گھروں کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزمان کا گروہ پانچ افراد پر مشتمل ہے پکڑے گئے ملزم علیم عرف لمبا بارہ مقدمات میں مختلف عدالتوں سے مفرور ہے جبکہ ملزم شوکت عرف سرائیکی پر دو مقد مات درج ہیں۔

پکڑے گئے ملزمان اب تک دو درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں جبکہ ملزمان نے دیگ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کراچی۔نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں پولیس کا کابنگ آپریشن جاری۔ایس ایس پی سینٹرل کراچی۔پولیس کی بھاری نفری اور آرآر ایف کے کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کراچی۔آپریشن منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔ایس ایس پی۔سینٹرل کراچی۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل۔