نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر شفیق الرحمان نے 7لاکھ 50ہزار سے زائد مالیت کا گمشدہ پر س خاتون کو لوٹا دیا ،

414

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹرز کی لائق تحسین ایمانداری ،ساڑھے سات لاکھ مالیت سے زائد سونے اور نقدی سے بھرا خاتون کا پرس لوٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن 130 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کی ایک مسافر خاتونرشکی ایم ون پر اپنا پرس بھول گئی ہیں۔جس پر موٹر وے پولیس کے افسران انسپکٹر نثار احمد اور انسپکٹر شفیق الرحمان اطلاع ملنے پر سروس ایریا پہنچے اور پرس تلاش کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔

پرس میں چار سونے کے کڑے ایک سونے کی چین اور 42 ہزار روپے نقد موجود تھے جس کی کل مالیت سات لاکھ 42ہزار روپے تھی،جبکہ پرس میں دیگر ضروری کاغذات بھی موجود تھے ،پرس واپس ملنے پرخاتون آبدیدہ ہوگئیں اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا،دوسری جانب ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کردیا،