گلستان جوہر سے 5روز قبل لاپتا ہونے والے13سالہ بچے کا سراغ نہیں لگاسکی

362

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس گلستان جوہر سے 5روز قبل لاپتا ہونے والے13سالہ بچے کا سراغ نہیں لگاسکی،کاشف اتوار کو گھر کے قریب ایک دکان سے چیز لینے گھر سے نکلا تھا ،پولیس میں رپورٹ کے باوجود بچے کا تاحال پتہ نہیں لگ سکاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا گلستان جوہر میں ہزارہ گوٹھ سے 13 سالہ بچہ 4 روز سے لاپتہ ہے، پولیس میں رپورٹ کے باوجود بچے کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا۔اہل خانہ کے مطابق 13 سالہ کاشف حسین اتوار کی صبح 10 بجے گھر سے باہر گیا اور پھر واپس نہیں آیا،

گمشدگی کے واقعے کی گلستان جوہر تھانے میں اطلاع دی گئی لیکن ایف آئی آر ابھی تک نہیں کاٹی گئی۔ذرائع کے مطابق گمشدہ کاشف کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، جبکہ والدہ نے اپنے بچے کی گمشدگی پر وزیر اعلی سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔