پارکنگ پلازہ کی دکانوں اور دفاتر کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعےعنقریب فروخت کیا جائے گا،

302

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کی دکانوں اور دفاتر کو شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے عنقریب فروخت کیا جائے گا۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے پروجیکٹ ڈائریکٹرلائنز ایریامبین صدیقی کی جانب سے پیش کی جانے والی پریزینٹیشن کے موقع پر کہی،

پروجیکٹ ڈائریکٹرلائنز ایریامبین صدیقی نے تصاویر کی مدد سے بتایا کہ مذکورہ دکانوں اور دفاتر کی فروخت سے قبل پارکنگ پلازہ کی تمام اندرونی و بیرونی صفائی ستھرائی، مرمتی کام، روشنی کا مناسب انتظام، وال چاکنگ و پوسٹرزسے دیواروں کو صاف کردیا گیا ہے،

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو مزید ہدایات دیں کہ پارکنگ پلازہ کی دکانوں اور دفاتر کی فروخت کے تمام عمل کو شفاف رکھا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر نوید اظہار، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزرئیس تبسم اور پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد موجود تھے۔