صوبائی وزیر کالج  کےدورے کے دوران آبدیدہ

701

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کامرس اکانامکس کالج  کےدورے کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کامرس اکانامکس کالج  میں اسمبلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی  اور سیکریٹری کالج نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اپنا کالج ہے اور میری روح اس کالج سے وابسطہ ہے، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کالج میں کبھی وزیر تعلیم بن کر آؤں گا۔ جب مجھے وزارت کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں تو پہلا قدم اسکول کالج میں اسمبلی کا لیا، نہ صرف متعلقہ افسران بلکہ میں خود بھی مختلف اسکول اور کالجز میں جاؤں گا ۔

طلباء سےخطاب کے دوران سعید غنی آبدیدہ ہو گئے جس پر ان کے اساتذہ اور دوستوں نےدلاسہ دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء سے خطاب میں کہا کہ ‘میں وزیر تعلیم ہوں تو اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،مجھے افسران، اساتذہ، طلبا کی ضرورت ہے وہ میری معاونت کریں ‘۔

سعید غنی نے دورے کے دوران طلباء سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘تعلیمی مسائل ہیں مگر اس کالج کو کم عرصہ میں مثالی کالج بناکر دکھاؤں گا ‘۔

یاد رہے کہ  سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے تھی ۔