عمرکوٹ،دکان میں شارٹ سرکٹ سے3 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

285

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت ) عمرکوٹ شہر کے سولنگی محلہ سلطان چوک کالج روڈ پردکان میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا دوسری منزلہ عمارت میں پٹاخوں کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت اضافہ ہوا جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد دینے کے بعد حیدرآباد ریفر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شہر کے سولنگی محلہ سلطان چوک کالج روڈ پرگزشتہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب دکان میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا دوسری منزلہ عمارت میں پٹاخوں کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت اضافہ ہوا جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا فائر بریگیڈ دیر سے پہنچنے کے باعث مقامی لوگ آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام جس کی وجہ سے آگ کی شدت اضافہ ہوگیا اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،عمارت کی تیسری منزل پر پٹاخوں کا اسٹاک ہونے کے باعث آگ میں شدت آئی ، پٹاخے پھٹنے کی آوازیں دور تک سنائی دے رہی تھیں. اس کے فائر برگیڈ نے پہنچ کر مسلسل تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جب تک جل کر پوری عمارت جل کر خاکستر ہوگئی عمارت کی دوسری منزل پر موجود خاندان کو باحفاظت باہر نکال لیا گیاجبکہ ایک شخص کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال سے ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے حیدر آباد ریفر کردیا گیا جبکہ گھر سمیت دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ شہر کے سماجی حلقوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے شہر کے بیچو بیچ ایک میں اس طرح پٹاخے اسٹاک کیے گئے جو ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔