دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر بارات واپس چلی گئی

636

بھارت میں دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر دولہے والے بارات واپس لے گئے۔

غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کو پسند نہیں آئی جس پر انہوں نے دلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔

دلہن کے والدین نے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی منسوخ کردی اور اپنے بیٹے کو شادی والے دن گاؤں سے فرار کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس دولہے کو تلاش کررہی ہے اور اس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔