کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہوگئی

398

بیجنگ: کورونا وائرس کے بارےمیں سب سے پہلے خبردار کر نے والےچینی ڈاکٹرلی وینلیانگ خوداس کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر لی وینلیانگ چین کے شہر ووہان، جہاں اس وقت اس خطرناک وبائی مرض کی شرح سب سے زیادہ ہے، کے مرکزی اسپتال میں کام کرتے تھے۔

لی وینلیانگ نے 30 دسمبر 2019 کو اپنے ساتھی طبی اہلکاروں کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا لیکن کرونا وائرس نے جہاں ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا وہیں یہ ڈاکٹر بھی اس کا شکار بن گئے اور اپنے ہی اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے  چین میں اب تک 636 سے زائد لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد  کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔