پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، فردوس عاشق اعوان

323

میر پور: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم و جبر  کےباوجود کشمیریوں  نے آزادی کی تحریک کا سفر نسل در نسل جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے  مودی سرکار کے ظلم و جبر  کےباوجود آزادی کی تحریک کا سفر نسل در نسل جاری رکھا۔ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلائے، ہم کشمیریوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کانظریہ تقویت پکڑ رہا ہےجبکہ بھارت میں اقلیتیوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ میڈیا کشمیر میں  ہونیوالی نا انصافیوں، ظلم اور بنیادی حقوق کو روکنے کے عمل کو بےنقاب کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔